تعلیمی اداروں کی بندش سے بچوں کی تعلیم وتربیت متاثرہورہی ہے :رانا نصیر

فاروق آباد(نمائندہ خصوصی)سیاسی وسماجی رہنما ونیوسول لائن ویلفیئر آرگنائزیشن کے صدر رانا نصیر احمد خاں نے کہا ہے کہ جس طرح حکومت نے کاروبار زندگی کو بحال کرنے کیلئے لاک ڈائون میں نرمی کی ہے اس طرح وہ مساجد ،مدارس اور تعلیمی اداروں میں تدریسی سرگرمیوں کی بحالی کیلئے بھی نرمی کا اعلان کرے ان تعلیمی اداروں کی بندش سے ایک طرف بچوں کی تعلیم وتربیت بری طرح متاثرہورہی ہے تودوسری طرف وہ بے راہ روی کا شکار ہورہے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن