اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)چیئر پرسن ایف بی آر نوشین جاوید نے چیئرمین سینیٹ سے ملاقات سے معذرت کرلی جس پر چیئرمین سینیٹ برہم ہوگئے۔ سینیٹ سیکریٹریٹ نے چیئرپرسن ایف بی آر نوشین جاوید کے نام مراسلہ ارسال کردیا جس میں کہا گیا ہے کہ چیئر پرسن ایف بی آر ذاتی حیثیت میں اپنے رویے پر وضاحت پیش کریں۔ غیرتسلی بخش جواب کی صورت میں معاملہ سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے استحقاق کو بھیجا جاسکتا ہے ۔
چیئرپرسن ایف بی آرنوشین جاویدکی ملاقات سے معذرت پرچیئرمین سینٹ برہم
May 30, 2020