گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی)ریجنل پولیس آفیسر گوجرانوالہ ریاض نذیر گاڑا اور سی پی او گوجرانوالہ گوہر مشتاق بھٹہ کی ہدایت پر چیف ٹریفک آفیسر گوجرانوالہ آصف صدیق کی قیادت میں سات روزہ مہم کا آغازکر دیا گیاسی ٹی او کا کہنا تھاکہ کالے شیشے اورغیر قانونی ریوالونگ لائٹ استعمال کرنے والی گاڑیوں کے خلاف بلا امتیاز کارروائی کی جائے گی غیر قانونی طور پر ریوالونگ لائٹ استعمال کرنے والی گاڑیوں اورسیاہ شیشے استعمال کرنے والے گاڑی مالکان کے خلاف بھی کارروائی کریں گے اس بابت تمام سرکل افسران ڈی ایس پیز اور سیکٹر انچارجزکو ہدایات جاری کر دی گئیں گاڑیوںپرسیاہ شیشے اور غیر قانونی ریوالونگ لائٹ لگانے والے دکانداروں کے خلاف بھی کارروائی ہو گی شہریوں سے درخواست ھے کہ قانون کا احترام کرتے ھوئے اپنی گاڑیوں سے سیاہ شیشے فوری طور پر ازخود اتار دیں۔