مولانا غلام محمدسیالوی کی دینی خدمات کو ہمیشہ یادرکھاجائیگا:ڈاکٹرراغب نعیمی

لاہور(پ ر)دارالعلوم جامعہ نعیمیہ کے ناظم ا علیٰ وممبراسلامی نظریاتی کونسل علامہ ڈاکٹرراغب حسین نعیمی نے ممتاز عالم دین علامہ غلام محمد سیالوی کے انتقال پر دلی تعزیت اور افسوس کا اظہار کرتے کہاکہ مولانا غلام محمدسیالوی کی دینی وملی خدمات کو ہمیشہ یادرکھاجائے گا۔آپ ؒ نے ڈاکٹرسرفراز نعیمی شہیدؒ کیساتھ مل کر ملک قوم کیلئے گراں قدر خدمات سرانجام دیں۔ آپؒ کی ساری زندگی دین کی خدمت کرتے گزری ہے۔ مولانا غلام محمد سیالوی کی وفات سے پیدا ہونیوالا خلا کبھی نہیں بھر سکے گا۔ مولانا غلام محمد سیالوی اپنی ذات میں ایک جماعت ،سرمایہ شرافت تھے اور پاکستان کیلئے باعث فخر تھے اور اپنے معتدل رویہ کی وجہ سے پاکستان کے تمام مکاتب فکر میں عزت ، محبت اوراحترام کی نگاہوں سے دیکھے جاتے تھے۔انھوں نے چیئرمین قرآن بورڈ پنجاب،ممبر اسلامی نظریاتی کونسل کی حیثیت سے بہترین خدمات انجام دیں انھوں نے کہا کہ اللہ کریم ان کی بخشش اور غریق رحمت فرمائیاور تمام لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...