چین سے کرونا کا حفاظتی سامان وصول کرتے وقت پاکستانی سفیر کی بے احتیاطی

May 30, 2020

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) کرونا سے نمٹنے کیلئے چین کی پاکستان کیلئے امداد کا سلسلہ جاری ہے۔ تاہم بیجنگ میں پاکستانی سفیر نغمانہ ہاشمی نے سامان وصول کرتے ہوئے ماسک نہیں پہنا، چینی حکام سے ہاتھ بھی ملایا اور کرونا کی روک تھام کیلئے ایس او پیز کی خلاف ورزی کی۔ کرونا کی روک تھام کیلئے بیجنگ سے امدادی سامان لے کر پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائنز (پی آئی اے) کا خصوصی طیارہ پاکستان روانہ ہوگیا۔ چین میں پاکستانی سفیر نغمانہ ہاشمی کا کہنا ہے کہ بیجنگ سے آئے امدادی سامان میں ایکسرے مشینیں، ماسک، سکینرز اور دیگر اشیاء شامل ہیں۔ تاہم اس موقع پر خود پاکستانی سفیر کی جانب سے بے احتیاطی نظرآئی۔ انہوں نے ماسک نہیں پہنا، سماجی فاصلے کے اصول کو بھی نظر انداز کرتے ہوئے چینی حکام سے ہاتھ بھی ملایا۔

مزیدخبریں