اوگرا نے پٹرول 7.06، لائٹ ڈیزل 9.37، مٹی کا تیل 11.88روپے سستا کرنیکی سفارش کردی

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے یکم جون سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کی سمری پیٹرولیم ڈویژن کو ارسال کر دی۔ ذرائع کے مطابق اوگرا کی جانب سے پیٹرولیم ڈویژن کو ارسال کی گئی سمری میں پیٹرول کی قیمت میں 7 روپے 6 پیسے فی لیٹر کمی کی سفارش کی گئی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ مٹی کے تیل کی قیمت میں 11 روپے 88 پیسے کمی کی تجویز پیش کی گئی ہے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 5 پیسے اضافہ تجویز کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق اوگرا نے لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 9 روپے 37 پیسے کمی کی سفارش کی ہے۔ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا حتمی فیصلہ وزارت خزانہ وزیراعظم کی مشاورت سے کرے گی۔ خیال رہے کہ کرونا لاک ڈاؤن کے باعث پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کے استعمال میں خاطر خواہ کمی واقع ہوئی ہے جب کہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں گرنے کے باعث بھی پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی واقع ہوئی ہے۔سمری کے مطابق اوگرا نے پٹرول کی نئی قیمت 74 روپے 52 پیسے کرنے کی سفارش کی ہے۔ مٹی کے تیل کی نئی قیمت 35 روپے 56 پیسے، لائٹ ڈیزل کی نئی قیمت 38 روپے 14 پیسے ہونے کا امکان ہے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...