غلام احمد بلور کرونا سے صحتیاب‘ نواز شریف کا فون مبارکباد‘ اپنی صحت کیلئے دعا کا کہا

May 30, 2020

پشاور (این این آئی + نوائے وقت رپورٹ) اے این پی کے مرکزی رہنما و بزرگ سیاستدان غلام احمد بلور کرونا وائرس سے صحت یاب ہو گئے۔غلام احمد بلور کے اہلِ خانہ کے مطابق غلام احمد بلور کا دوبارہ کرونا وائرس کا ٹیسٹ کرایا تھا جو منفی آیا ہے۔ نواز شریف نے غلام احمد بلور کو ٹیلی فون کیا اس حوالے سے غلام احمد بلور نے بتایا کہ نواز شریف نے میرا کرونا ٹیسٹ منفی آنے پر خوشی کا اظہار کیا اور مبارکباد دی۔ نواز شریف نے اپنی صحت کے حوالے سے دعا کرنے کا کہا۔

مزیدخبریں