اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) پاکستان نے 48 گھنٹے میں لائن آف کنٹرول پر فضائی حدود کی خلاف ورزی کرنے والے ایک اور بھارتی جاسوس ڈرون کو مار گرایا ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق بھارت کا جاسوسی کواڈ کاپٹر کنزلوان سیکٹر سے 700 میٹر تک پاکستانی حدود میں داخل ہوا تھا جسے پاکستانی فوج نے مار گرایا۔ واضح رہے کہ پاک فوج نے 27 مئی کو بھی رکھ چکری سیکٹر میں ایک بھارتی ڈرون مار گرایا تھا۔ بھارتی جاسوس ڈرون 650 میٹر پاکستانی حدود میں داخل ہو گیا تھا۔
ایل او سی : پاک فوج نے ایک اور بھارتی جاسوس ڈرون مار گرایا
May 30, 2020