صدر ڈاکٹر عارف علوی نے پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ایئر مارشل ارشد محمود ملک کو ہدایت کی ہے کہ طیارہ حادثہ میں جاں بحق ہونے والوں کے اہل خانہ کو معاوضوں کی ادائیگی کا عمل تیز کیا جائے۔انہوں نے یہ ہدایات ایوان صدر اسلام آباد میں ایک بریفنگ کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔پی آئی اے کے چیف ایگزیکٹو آفیسر نے صدر کو طیارہ حادثے کی تحقیقات اور قومی ایئر لائن کی طرف سے کی گئی امدادی کوششوں کے بارے میں بتایا۔ انہوں نے کہا کہ اب تک44 میتیں ورثاء کے حوالے کر دی گئی ہیں۔پی آئی اے کی طرف سے کئے گئے امدادی اقدامات اور جاں بحق افراد کے اہل خانہ کو فراہم کی گئی سہولتوں کو سراہا۔ادھر پی آئی اے کے چیف ایگزیکٹو آفیسر لاہور میں ایئر ہوسٹیس انم خان کے گھر گئے جو کراچی میں طیارہ حادثہ میں شہید ہو گئیں تھیں۔انہوں نے انم خان کے والد اور اہل خانہ سے تعزیت کی۔