لاہور(سپورٹس ڈیسک)بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مشفیق الرحیم نے کہا ہے کہ کسی سے نہیں اپنا خود سے مقابلہ کرتا ہوں ۔ انہوںنے مزید کہا کہ کرکٹ کے بغیر رہنا بہت مشکل ہے ۔ روزانہ کرکٹ کو بہت مس کرتے ہیں ۔ ٹریننگ توآج کل بہت مشکل ہے البتہ اپنی فٹنس پر فوکس رکھتا ہوں ۔ان بائولرز کی ویڈیوز دیکھتا ہوں جن کو مستقبل میں کھیلنا ہے ۔کرونا وائرس کی وجہ سے کھیل کا کوئی ٹائم فریم نہیں دیاجاسکتا ۔ میرے خیال میں ڈھاکہ پریمیئر لیگ کو دو ہفتے بعد شروع کردیا جائے ۔ جب کوئی میچ کھیلتے ہیں تو میدان میں پانچ چھ گھنٹے پائوں پر کھڑا ہونے کی عادت بن جاتی ہے ۔ گھر پر فٹنس بہتر نہیں ہوسکتی خاص طور پر بائولرز کیلئے تو بالکل مختلف ہے ۔ بلے بازوں کیلئے بھی یہی صورتحال ہے ۔ کھیل کے دوبارہ شروع سے پہلے دو تین ہفتے کیلئے ٹریننگ کیمپ کا سوچ رہے ہیں ۔
کسی سے نہیں خود سے مقابلہ کرتا ہوں : مشفیق الرحیم
May 30, 2020