آزادجموں وکشمیر کے صدر سردار مسعودخان اور وزیراعظم راجہ فاروق حیدر خان نے خطے میں بھارت کے جارحانہ طرز عمل کی شدید مذمت کی ہے ۔مظفر آباد میں ایک ملاقات کے دوران دونوں رہنمائوں نے بھارت اورچین کے درمیان لداخ میں سکم تبت سرحد پرکشید گی اور جموں کشمیرپر اس کے اثرات سمیت قومی دلچسپی کے امورپرتبادلہ خیال کیا۔انہوں نے لداخ میں بھارتی اور چینی افواج کے درمیان کشیدگی میں ا ضافے کا ذمہ دار بھارت کو قرار دیتے ہوئے کہاکہ بھارت ایک طرف پاکستان کو جنگ کی دھمکیاں دے رہاہے اور دوسری طرف نیپال کی سلامتی اور خودمختاری کو بھی للکار رہاہے ۔