20لاکھ ٹن زیادہ گندم کی پیداوار ہوئی جس سے عام آدمی کو فائد ہ ہوگا :فخرامام  

May 30, 2021

اسلام آباد (این این آئی) وفاقی وزیر غذائی تحفظ سید فخر امام نے کہاہے کہ گزشتہ سال کے مقابلے میں 20لاکھ ٹن زیادہ گندم کی پیداوار ہوئی جس سے عام آدمی کو فائد ہ ہوگا ، رواں 30لاکھ ٹن گندم در آمد کرینگے ،مکئی کی پیداوار 8.4 ملین ،چاول کی پیداوار 8.4 ملین اور گنے کی پیداوار 66 ملین ٹن رہی ،سندھ میں زیادہ بارشوں کے باعث کپاس کی کھڑی فصل خراب ہو گئی ،کپاس کی پیداوار بڑھانے کیلئے ،کومت نے 6 ارب روپے صوبوں کو دیئے ہیں ،آئندہ سال کیلئے کپاس کا 10.4 ملین بیلز ہدف رکھا ہے،آسٹریلیا نے دو مزید پلانٹس سے آم کی درآمد کی اجازت دی ،امریکہ کے تمام ائیرپورٹ پر آم کی درآمد ہو سکے گی ،مونگ، پیاز اور آلو کی ریکارڈ پیداوار ہوئی ، چھوٹے کسان کو کسان کارڈ فراہم کر نے کی کوشش کررہے ہیں ،چھوٹے کسان کو بینک سے لنک کرنے سے بہت فائدہ ہو گا۔اس سال گندم کی پیداوار 27.3 ملین ٹن رہی ،گزشتہ سال کے مقابلے میں 20 لاکھ ٹن زیادہ گندم کی پیداوار ہوئی ،گندم کے سرٹیفائیڈ بیج کی فراہمی بڑھائی ،گندم کی پیداوار سے عام آدمی کو فائدہ ہو گا،اس سال 30 لاکھ ٹن گندم درآمد کریں گے۔

مزیدخبریں