منڈی بہائو الدین (نامہ نگار) باولے کتوں کے کاٹنے سے تین نوجوان سسک سسک کر ویکسین نہ ملنے پر زندگی کی بازی ہار گئے، سرکاری اسپتالوں سے ویکسین نہ ملنے پر درجنوں متاثرہ افراد کی زندگیاں داو پر لگ گئیں، ضلع میں 47 افراد مختلف ہسپتالوں میں باولے کتوں کے کاٹنے سے زیر علاج وزیراعلیٰ پنجاب سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کر دیا۔ ضلع میں آوارہ اور باولے کتوں کے کاٹنے کے تقریباً 50 سے زائد واقعات شہر اور گردونواح میں رونما ہوئے ہیں، کتوں کے حملہ کرنے سے شہری نوجوان اور بچے شدید زخمی ہو گئے،باولے کتوں سے جاں بحق ہونیوالے نوجوانوں کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔