شہزاد اکبر سمیت معاونین خصوصی کی تقرریوں کیخلاف کیس کی فائل بند

لاہور (اپنے نامہ نگار سے) مشیر احتساب شہزاد اکبر سمیت تمام معاونین خصوصی کی تقرریوں کے خلاف کیس کی فائل بند ہو گئی۔ درخواست گزار نے کیس کی8مرتبہ سماعت کے بعد درخواست واپس لے لی۔ چیف جسٹس قاسم خان نے عبدالحفیظ شیخ کے اثاثوں کی تفصیلات بھی طلب کر رکھی تھیں۔ چیف جسٹس قاسم خان نے شہزاد اکبر سمیت 16معاونین کی تقرریوں کے خلاف درخواست واپس لینے کی بنیاد پر نمٹا دی۔

ای پیپر دی نیشن