بیجنگ(شِنہوا)چین کی قومی توانائی انتظامیہ (این ای اے)کے مطابق ملک میں گرڈ نیٹ ورک سے منسلک آف شور ونڈ پاور کی نصب شدہ صلاحیت 1 کروڑ 4 لاکھ 20 ہزار کلو واٹ تک پہنچ گئی ہے۔این ای اے نے کہا کہ حالیہ برسوں میں چین نے سمندر میں نصب ہوا سے پیدا ہونیوالی توانائی پر پیشرفت میں نمایاں کامیابیاں حاصل کی ہیں۔این ای اے کے اعدادوشمار سے پتہ چلتا ہے کہ 2021 کے پہلے 4 مہینوں میں سمندر میں نصب ہوا سے پیدا ہونیوالی توانائی کی پیداوار مجموعی طور پر 9 ارب 94 کروڑ کلوواٹ فی گھنٹہ رہی۔