اسلام آباد (نیوز رپورٹر) وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی شبلی فرازنے کہا ہے کہ تصوف اور سائنس و ٹیکنالوجی ریسرچ سنٹر کا افتتاح روحانیت، سائنس اور ٹیکنالوجی کا ایک منفرد امتزاج ہے۔ ہفتہ کو ایک ٹویٹ میں شبلی فراز نے کہا کہ اس سے نہ صرف ان شعبوں میں تحقیق کی حوصلہ افزائی ہوگی بلکہ ان کے مابین باہمی ربط کو فروغ دینے میں بھی مدد ملے گی۔