افغانستان: لیکچررز کی بس میں دھماکہ، 4 جاں بحق، 13 زخمی

May 30, 2021

کابل (نیٹ نیوز) افغانستان کے صوبے پروان کے ضلع بگرام میں البرونی یونیورسٹی سے لیکچررز کو لے جانے والی بس کو دہشتگردوں نے نشانہ بنایا جس میں 4 افراد جاں بحق ہو گئے۔ پروان ہسپتال کے چیف میڈیکل آفیسر ڈاکٹر قاسم سنگین نے بتایا کہ دھماکے میں مزید 13 زخمی ہوئے۔ دھماکا صبح 3 بجکر 15 منٹ پر ضلع بگرام کے رباط کے علاقے میں ہوا۔ بگرام پولیس کے مطابق کسی گروپ نے دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔ متاثرہ افراد میں سے بیشتر صوبہ پروان کی البرونی یونیورسٹی کے لیکچرار ہیں۔

مزیدخبریں