لاہور (سٹاف رپورٹر) کاوش ویلفیئر سوسائٹی کا مائیگرینٹ ریسورس سنٹر اسلام آباد کے اشتراک سے‘ محفوظ اور باخبر مائیگریشن کے عنوان پر آن لائن سیشن کا انعقاد عمل میں لایا گیا۔ پروگرام کا مقصد تارکین وطن کو یزادہ سے زیادہ معلومات اور خدمات کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے مائیگرینٹ ریسورس سنٹر اسلام آباد کے کردار کا تعارفی جائزہ پیش کرنا تھا۔ سیشن میں ایم آر سی اسلام آباد کے کوارڈی نیٹر ذوالقرنین رفیق‘ کونصلر مشتاق احمد‘ تحسین اﷲ اور حمید اﷲ کے علاوہ کاوشوں اراکین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
کاوش ویلفیئر سوسائٹی کا مائیگرینٹ ریسورس سنٹر اسلام آباد کے اشتراک سے آن لائن سیشن
May 30, 2021