گجرپورہ میں قتل کاواقعہ ‘سی سی پی او نے نوٹس لیتے ہوئے رپورٹ طلب کر لی

لاہور( نمائند ہ خصوصی ) سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر کا گجرپورہ میں قتل کے واقعہ پر نوٹس لیتے ہوئے ایس پی سول لائنز سے واقعہ کی رپورٹ طلب کر لی، پولیس کے مطابق رئیس اور عاصم دونوں موٹر سائیکل پر جا رہے تھے کہ موٹرسائیکل سوار افراد نے فائرنگ کردی جس سے عاصم موقع پر ہی ہلاک ہوگیا جبکہ رئیس کو نازک حالت میں ہسپتال پہنچا دیا گیا ۔پولیس کے مطابق فائرنگ دیرینہ دشمنی کا شاخسانہ ہے ۔دوسری جانب سی سی پی او لاہور نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ایس پی سول لائن سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔ 

ای پیپر دی نیشن