پراپرٹی کاتنازعہ‘شوہر نے بھائیوں کیساتھ ملکربیوی کو قتل کردیا

May 30, 2021

لاہور(وقائع نگار)شاہدرہ میں خاوند نے پراپرٹی کے تنازعہ میں پر بھائیوں کے ساتھ ملکر اپنی بیوی کو قتل کردیا ۔مقتولہ پانچ بچوں کی ماں تھی-ذرائع کے مطابق شاہدرہ چھمانوالہ کھوہ کے رہائشی لیاقت کی شادی 15سال قبل پنڈی کی رہائشی خاتون نیامت بی بی سے ہوئی ۔کام کاج نہ کرنے پر بیوی  کے اہل خانہ نے ایک مکان تعمیر کر کے اسکے نام کردیا ۔مقتولہ کا خاوند گھر اپنے نام کرانے کے لئے دباؤ ڈالتا رہااور تشدد بھی کرتا رہا۔ گذشتہ روز ملزم لیاقت نے تشدد کا نشانہ بنایا اور اپنے بھائیوں ارشاد،اسلم اور ندیم سے ملکر گلا گھونٹ کر قتل کردیا ۔ شاہدرہ پولیس نے لیاقت اور اسکے بھائیوں کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرلیا تاہم پولیس کسی بھی نامزد شخص کو تاحال گرفتار نہیں کرسکی -

مزیدخبریں