کراچی (وقائع نگار)کراچی کی انسداد دہشت گردی عدالت میں نائجیرین باشندوں کے اغواء سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی ، کیس میں نامزد 8 ملزمان ادیب شاہ، علی حسن بروہی، حاجی سلیم ، انسپکٹر وسیم ابڑو، سب انسپکٹر محمد علی نیازی، جان محمد، دلبر ملانوں عدالت میں پیش ہوئے ،عدالت نے ملزمان کو مقدمے کی نقول فراہم کردی جبکہ آئندہ سماعت پر ملزمان پر فرد جرم عائد کی جائے گی ،کیس میں نامزد ایک ملزم علی حسن بروہی ضمانت پر رہا ہے۔پولیس حکام کے مطابق ملزمان پر نائجیرین باشندوں کے اغواء برائے تاوان کا الزام ہے،علی حسن بروہی نے نائجیرین باشندوں کو ڈیفنس پولیس لے کر حب چوکی پر دیگر ملزمان کے حوالے کیا تھا ،ملزمان کے خلاف ڈیفنس تھانے میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔