کراچی(وقائع نگار) انسداد دہشتگری کی منتظم عدالت میں کیس کی سماعت کے دوران سی ٹی ڈی پولیس نے ایم کیو ایم لندن کے تین دہشت گردوں کو عدالت میں پیش کردیا ،ملزمان میں حیدرآباد کے سابق زونل انچارج نعیم خان،علیم الدین اور عمران شامل ہے،عدالت نے ملزمان کو 4 جون تک جسمانی ریمانڈپر سی ٹی ڈی پولیس کے حوالے کردیا ،ملزمان کو پولیس نے اللہ والا ٹاون اور لانڈھی سے گرفتارکیاتھا،ملزمان سے پولیس نے بارودی مواد اور غیرقانونی اسلحہ پرآمد کیا تھا،ملزمان نے ایم کیو ایم حقیقی کے مرکز بیت الحمزہ پر حملہ کیا،ملزمان پر ایم کیو ایم حقیقی کے کارکنوں کوقتل کرنے کا بھی الزام ہے،ملزمان نے پولیس اور دیگر اداروں کے اہلکاروں پر حملے کیے ،ملزمان کے خلاف پہلے بھی کئی مقدمات عدالتوں میں زیرسماعت ہیں۔