بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ کشمیر میں  خونریزی کا ذمہ دار برطانیہ ہے : چین

May 30, 2021

بیجنگ(کے پی آئی)چین کے غیرقانونی زیرقبضہ کشمیر میں درپیش خونریزی مسائل کا ذمہ داربرطانیہ کو قرار دیاہے اور کہا ہے کہ جب تک جموں کشمیر میں خون ریزی جاری ہے برطانیہ خونی نوآبادیاتی ماضی سے جان نہیں چھڑا سکتا۔چینی حکومت کے ترجمان  ژا لیجیان نے  سلسلہ وار ٹویٹس میں لکھا ہے کہ ماضی میں برطانیہ ایک بڑی سلطنت تھی۔اگر برطانوی سلطنت بھارت میں سامراج تھی تو کشمیر اس کا ایک بڑا مسئلہ تھا۔چینی ترجمان نے لکھا ہے کہ اگرچہ تاج برطانیہ گر پڑا یعنی  برطانوی سلطنت کا خاتمہ ہوگیا مگر اس کی نفرت کے زہر کا شکار کئی نسلیں ہوئیں ہیں، کشمیر خوف کے مارے لوگوں کے آنسوئوں  سے  بھیگ رہا ہے ۔کے پی آئی  کے مطابق چینی ترجمان نے چینی اخبار میں شائع مضمون کا حوالہ دیتے ہوئے گزشتہ روز ٹویٹس میں لکھا ہے کہ  جب تک کشمیر میں خون ریزی جاری ہے برطانیہ خونی نوآبادیاتی  ماضی سے جان نہیں چھوڑا سکتا۔چینی مضمون میں سابق  برطانوی وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون کا حوالہ دیا گیا ہے۔ اس مضمون میں  ڈیوڈ کیمرون نے دنیا کے مختلف جغرافیائی تنازعات میں برطانیہ کے ہاتھ کا اعتراف کیا گیا ہے۔2011ء میں سابق برطانوی وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون پاکستان آئے تھے پاکستان میں طلبا و طالبات کے سوالوں کے جوابات دیتے ہوئے  ڈیوڈ کیمرون نے  اعتراف  کیا تھا کہ  دنیا کے بہت سارے مسائل ہیں ہم ان مسائل کی تخلیق کے اولین ذمہ دار ہیں۔چینی مضمون میں سابق بھارتی جج جسٹس مارکونڈے کانچو کی کتاب ’’دی نیشن‘‘ کا حوالہ بھی دیا گیا ہے۔

مزیدخبریں