شبیر ابوطالب کے  والدابوبھائی جانگڑہ کی فاتحہ سوئم آج ہوگی

کراچی (سٹی نیوز                    ) معروف مذہبی سیاسی شخصیت اور ٹی وی اینکر شبیر ابوطالب کے والد ابوطالب عرف ابوبھائی جانگڑہ (گلیکسی)کی فاتحہء سوئم آج بروز اتوار 30مئی بعدنمازظہر جامع مسجد فیضان جیلان کلفٹن میں ہوگی،خواتین کے لئے بوقت ہٰذا مرحوم کی رہائشگاہ پر اہتمام ہوگا۔مرحوم جمعرات کی شب انتقال کرگئے تھے ان کی نمازجنازہ جامع مسجد فیضان جیلان کلفٹن میںاداکی گئی جبکہ تدفین مقامی قبرستان میں انجام پائی ۔نمازجنازہ وتدفین میں اہم سیاسی، مذہبی، سماجی ،کاروباری اور دیگر شعبہ جات سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے شرکت کی۔ دریں اثناء جمعیت علمائے پاکستان کے رہنمافقیر ملک محمدشکیل قاسمی ودیگر نے شبیر ابوطالب سے ان کے والد کے انتقال پر تعزیت وافسوس کا اظہارکرتے ہوئے مرحوم کی مغفرت وبلندیء درجات اور لواحقین کے لئے صبر جمیل کی دعاکی ہے۔

ای پیپر دی نیشن