کراچی (خبرنگار) امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق کی اپیل پر پیر 31 مئی کو ملک بھر کی طرح سندھ میں بھی کراچی تا کشمور ’’ یوم امداد فلسطین‘‘ دن منایا جائے گا۔ کارکنان جماعت اس کیمپ اور شہر کی تمام مارکیٹ و بازاروں میں جاکر جھولی پھیلاؤ مہم میں فلسطین کے لئے عطیات جمع کریں گے۔جماعت اسلامی سندھ کے امیر محمدحسین محنتی نے عوام الناس سے اپیل کی ہے کہ انسانیت سے ہمدردی کے ناطے یوم امداد فلسطین میں بھرپورتعاون کیا جائے۔مسئلہ فلسطین صرف فلسطینیوں یا عربوں کانہیں بلکہ پوری امت کا مسئلہ ہے۔ اسرائیل نے انبیائ کی سرزمین فلسطین پر زبردستی قبضہ اور درندگی کی تمام حدیں پار کردی ہیں۔
لامی یکجہتی فلسطین مہم کے اس پروگرام میں پورا دن امدادی