لاہور (نیٹ نیوز) فن لینڈ میں پولیس وزیراعظم سنا مرین کے ناشتے پر ٹیکس کے پیسے خرچ کرنے سے متعلق تحقیقات کرے گی۔ فن لینڈ کی وزیراعظم سنا مرین سے متعلق ایک خبر شائع ہوئی تھی کہ وہ اپنے اہل خانہ کے ناشتے کے لئے حکومت سے فی ماہ 300 یورو کا مطالبہ کر رہی ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کو کچھ ناشتوں کی رقم ادا کر دی گئی ہے‘ جبکہ وزارتی معاوضے کے قانون میں اس قسم کی ادائیگی کی اجازت نہیں ہے۔
فن لینڈ کی وزیراعظم کیخلاف عوامی ٹیکس کے پیسے سے ناشتہ کرنے پر تحقیقات
May 30, 2021