آئی ایم ایف بجٹ کی پارلیمان سے منظوری کو ناکام بنائیں گے: بلاول بھٹو

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی)کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اعلان کیا ہے کہ عوام دشمن پی ٹی آئی ایم ایف بجٹ کی پارلیمان سے منظوری کو ناکام بنائیں گے۔ آئی ایم ایف کے تنخواہ دار ملازمین کی جانب سے بنائے گئے بجٹ کی منظوری پاکستان کی خودداری پر ایک حملہ ہوگا۔پاکستان پیپلزپارٹی ملک کے معاشی بقا کی خاطر پی ٹی آئی ایم ایف بجٹ کی منظوری روکنے کیلئے جدوجہد کرے گی۔ ان خیالات کااظہار بلاول بھٹو زرداری نے ہفتہ کے روز سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں کیا۔ بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ ہر بجٹ سے پہلے عمران خان اعلان کرتے ہیں کہ یہ سال ترقی کا ہوگا اور پھر معاشی تباہی کا سلسلہ جاری رہتا ہے۔عوام دشمن حکومت عوام دوست بجٹ نہیں بناسکتی، عوام پی ٹی آئی کے کرتوتوں کو اچھی طرح سمجھ چکے ہیں۔بھاری بھرکم ٹیکسوں کے ذریعے عام آدمی کی جیبوں سے پیسہ نکال کر خزانہ بھرنے کا دعوی کارنامہ نہیں بلکہ شرم کی بات ہے۔ بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ سخت شرائط پر لئے گئے قرضوں اور ناقابل برداشت ٹیکسوں سے خزانہ بھرنے کا دعوی معاشی ترقی نہیں کہلاتا۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...