واہ کینٹ ٹیکسلاتحصیل کاعلاقہ 26ایریا،موضع گدوال واہ کینٹ کاسنگم وقت کے ساتھ ساتھ’’ایجوکیشن سٹی‘‘ کاروپ دھارتاجا رہاہے ،علاقہ کی معروف سیاسی سماجی کاروباری شخصیت مرحوم حاجی سرداربہادرخان کے خوابوںکی تکمیل کیلیئے واہ کینٹ گدوال روڈپرمین مرکزی مقام اپنی ذاتی ملکیتی اراضی پر’’سرداربہادرسوق‘‘کی تعمیراوراس کے ساتھ ساتھ بین الاقوامی معیارکے حامل ایجوکیشن سسٹم ’’نوواسٹی سکول اینڈکالج‘‘کی عمارت کوبڑی تیزی کے ساتھ مکمل کیاجارہاہے ،اورماہ جولائی 2021ء سے انٹرنیشنل معیارکے حامل تعلیمی ادارہ میںباضابطہ طورپرکلاسوںکااجراء کردیاجائے گا،متذکرہ تعلیمی ادارہ کے قیام کیلیئے تعلیمی شعبہ میںمنفردشہرت رکھنے والی معروف شخصیت چوہدری جنیدافضال کی سربراہی میں’’نوواسٹی سکول کالج‘‘کی جگہ کاانتخاب اورانتہائی منفرداوراعلی شہرت رکھنے والے بلڈرزکی زیرنگرانی تمام ترسہولتوںسے مزین بلڈنگ کانقشہ اورتعمیراتی معیارانتہائی اعلی اورجاذب نظرہے،متذکرہ بلڈنگ کے ساتھ ساتھ زندگی کے مختلف شعبوںسے متعلق بالخصوص سماجی وتجارتی سرگرمیوںکیلیئے بھی بلڈنگزکی تعمیرکاکام بھی تیزی کے ساتھ جاری ہے، متذکرہ ’’سرداربہادرخان سوق‘‘کے ایریامیں گاڑیوں کی پارکنگ کیلیئے وسیع وعریض پارکنگ ایریامختص کردیاگیاہے،شادی بیاہ اوردیگرتقریبات کیلئے درجن سے زائدخوبصورت الگ الگ ہالزبھی تعمیرکیئے جارہے ہیں،واہ کینٹ تحصیل ٹیکسلاکے تمام تجارتی اورکاروباری مقاصدکیلیئے مختص علاقوںکے مقابلے میںشاہی ڈیزائن پرمبنی عمارات کی تعمیرپورے علاقہ کے لوگوںکو 26ایریاگدوال روڈواہ کینٹ کی طرف متوجہ کیئے ہوئے ہے،کشادہ سڑکوںاوروسیع پارکنگ کے انتظامات کے ساتھ ساتھ کھیلوںسے دلچسپی رکھنے والے نوجوانوں کی ضروریات کوبھی پورے مواقع فراہم ہونگے،ان خیالات کااظہار’’ سرداربہادرخان سوق‘‘ کے چیف ایگزیکٹو،واہ کینٹ کی مشہورسیاسی وسماجی شخصیت سابق کونسلرواہ کنٹونمنٹ بورڈچوہدری اظہرمحمودنے مسلم لیگ ن ضلع راولپنڈی کے صدرحاجی عمرفاروق کی سربراہی میںعلاقہ واہ کینٹ ٹیکسلاکی سرکردہ شخصیات پرمشتمل وفدکومتذکرہ پراجیکٹ کاخصوصی دورہ کرنے کے موقع پربریفنگ دیتے ہوئے کیا،اس موقع پر کوہستان انکلیوکے چیف ایگزیکٹو حاجی عدیل ملک ،معروف معالج ڈاکٹرملک شاہدنواز، کوہستان گروپ آف کمپنیزکے چیئرمین حاجی ملک نصیرالدین ،سیدنذرحسین شاہ،چوہدری محبوب الہی،تنویرشہزاداعوان،محمداسلم بھی موجودتھے ،چوہدری اظہرمحمودنے بتایاکہ تحصیل ٹیکسلاواہ کینٹ کاہرباشعور شہری اس حقیقت سے بخوبی آگاہ ہے ،کہ ہمارے خاندان کے بزرگوں اورآباو اجدادنے علاقہ تحصیل ٹیکسلاواہ کینٹ اورتحصیل حسن ابدال کے علاقوں میں علاقائی سیاست اورعوام کے مسائل ان کی دہلیز پرحل کرنے کی خاطرکس قدرروشن اورقابل قدرخدمات انجام دیں،اورآج بدلتے وقت کے تقاضوںکے پیش نظرحالات وواقعات کے آئینے میںتبدیل شدہ جدتوں کواپناہمسفربناتے ہوئے واہ کینٹ تحصیل ٹیکسلاکے علاقہ میں’’علم وہنر‘‘کی قندیلیںروشن کرنے کی خاطرایجوکیشن سٹی کے عنوان سے ’’نوواسٹی ایجوکیشن سسٹم‘‘کی عملی سہولیات فراہم کرنے کیلیئے بھرپور جدوجہدکواپنائے ہوئے ہیں،اوراس عظیم اورشاندار پراجیکٹ کے قیام سے نئی نسل کوعلم وہنرکی دولت سے مالامال کرنے کی خاطرجوہماراعزم اورارادہ ہے،اس کی کامیابی سے نئی نسل کواپنے مستقبل میںآنے والے نئے چیلنجز کاکامیابی کے ساتھ مقابلہ کرنے کی ناقابل تسخیرصلاحیتیںحاصل ہونگی،یہی ہماری زندگی کااولین مقصدہے،مخیئراورملک وقوم سے محبت رکھنے والے لوگوںاورشخصیات کومیدان عمل میںنکل کرنئی نسل کوزیورتعلیم سے آراستہ کرنے کے ساتھ ساتھ ان کے اخلاق وکردارکی بہتری کی خاطرتربیتی مراکزقائم کرنے کی طرف متوجہ ہوناہوگا،مسلم لیگ ن ضلع راولپنڈی کے صدرحاجی عمرفاروق ،جوسیاست کے ساتھ ساتھ ملک
میںکاروباری اورتجارتی سرگرمیوںمیںبھی اپنی منفرد شہرت رکھتے ہیں،نے چوہدری اظہرمحمودکے پراجیکٹ کادورہ کرکے خوشی ومسرت کااظہارکیا ،اورکہاکہ متذکرہ پراجیکٹ کی تکمیل سے واہ کینٹ گدوال روڈاور تحصیل ٹیکسلاکے جڑواںعلاقوں میں تعلیمی سرگر میوں کو مزید اہمیت حاصل ہونے کے ساتھ ساتھ اس علاقہ میں کاروباری وتجارتی سرگرمیوںکوبھی فروغ ملے گا،متذکرہ پراجیکٹ مقامی سطح پرتمام لوگوںکیلیئے کاروباری شعبہ میںمنافع بخش سہولیات فراہم کرنے میںمددگارثابت ہوگا۔
کیپشن