ملتان( خصوصی رپورٹر) 25 لاکھ صارفین کے بلز پر فی یونٹ2 سے 5 روپے کی سبسڈی ختم کرنیکا پلان ترتیب دیدیا گیا۔ملتان الیکٹرک میپکو میں 699 یونٹس تک بجلی استعمال کرنے والوں کے بلوں سے حکومتی سبسڈی بتدریج واپس لے لی جائیگی، بلوں پر سبسڈی ختم ہونے سے میپکو کے مجموعی طور پر 25 لاکھ صارفین سے سستی بجلی کی سہولت چھین لی جائیگی، جن میں 18 لاکھ شہر کے گھریلو صارفین شامل ہیں‘ کمپنی کے چار لاکھ تراسی ہزار صارفین پچاس یونٹس تک بجلی استعمال کرتے ہیں، جبکہ تین لاکھ اکتیس ہزار صارفین سو یونٹ تک بجلی استعمال کرتے ہیں،دستاویزات کے مطابق کمپنی میں نو لاکھ سے زائد صارفین دو سو جبکہ چھ لاکھ سے زیادہ صارفین تین سو یونٹس استعمال کرتے ہیں ،میپکو کے چار لاکھ چھیانوے ہزار صارفین چار سو یونٹس تک بجلی استعمال کرتے ہیں۔حکومتی سبسڈی ختم ہونے کی وجہ سے گھریلو صارفین کو سالانہ اربوں روپے کی ادائیگی کرنا ہو گی،اس سے قبل حکومت نے سو، دو سو ، تین سو سے لیکر سات سو یونٹس تک سبسڈی دی ، اور نیپرا کے ٹیرف پر سبسڈی دیکر بجلی کے بل کم کر کے قیمت وصول کی جارہی ہے۔
25 لاکھ میپکو صارفین کے لئے سبسڈی ختم ، بجلی فی یونٹ 2سے 5 روپے مہنگی کرنے کا پلان
May 30, 2021