ویکسین نہ لگوانے والے اساتذہ بچوں کو نہیں پڑھا سکیں گے  شجاع آباد اور جلا لپور پیروالا  کے اساتذہ کوویکسین لگائی جائے گی

May 30, 2021

 ملتان(خصوصی رپورٹر) کرونا ویکسین نہ لگوانے والے اساتذہ کو سکول میں بچوں کو پڑھانے کی اجازت نہیں ملے گی، ایجوکیشن اتھارٹی نے اساتذہ کو 7 جون تک ویکسی نیشن کروانے کی ہدایت کردی۔ایجوکیشن اتھارٹی  کے سی ای او شمشیر خان نے نے ویکسی نیشن کروانے والے اساتذہ کا ریکارڈ مرتب کرنے کا حکم دے دیا ہے۔اور ویکسی نیشن کیلئے سکول وائز فہرستیں جاری کردی ہیں۔ احکامات نہ ماننے والے اساتذہ کیخلاف محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ تحصیل سٹی و صدر ملتان کے اساتذہ اور عملے کو نشتر میڈیکل کالج  کے مرکزی ہال میں ، شجاع آباد کے سکول عملے کو ہائی سکول شجاع آباد میں اور جلا لپور پیروالا کے اساتذہ اور سکول عملے کو تحصیل ہیڈکوارٹر جلا لپور پیروالا میں ویکسین لگائی جائے گی ، ملتان کے ہائی اور ہائر سکینڈری سکولوں کے عملے اور اساتذہ کی ویکسی نیشن آج ہوگی 244سکولوں کا شیڈول بھی جاری کردیا گیا ہے۔

مزیدخبریں