نواز شریف  نے پاکستان کو ایٹمی طاقت کا خطاب دلوایا : ثروت اکرام

گوجرانوالہ( نمائندہ خصوصی)28مئی تکمیل دفاع پاکستان کی تاریخ کا دن ہے اس دن ہمارے قائد میاں محمد نواز شریف بھارت کی جانب سے کیے گئے 5ایٹمی دھماکوں کے جواب میں 6ایٹمی دھماکے کر کے پاکستان کو ایٹمی طاقت کا خطاب دلوایا جس سے قوم کا سر فخر سے بلند کیا اور پاکستان کی سلامتی اور خود مختاری کو یقینی بنایا ان خیالات کا اظہار میئر شیخ ثروت اکرام نے میٹر و پولیٹن کارپوریشن میں یوسی چیئرمینوں کے ہمراہ یوم تکبیر کے موقع پر کیک کاٹتے ہوئے کیا ۔انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے قائد میاں محمد نواز شریف نے پاکستان کو ایٹمی طاقت بنا کر دفاع میں ناقابل تسخیر بنا دیا، جبکہ 28مئی 1998کو نواز شریف کے ایک فیصلے نے پاکستان اور اس کی آنے والی نسلوں کا مستقبل روشن اور محفوظ بنا دیا ۔اس موقع پر ناصر کھوکھر ،لالہ ظہیرسمیت دیگر بھی ان کے ہمراہ تھے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...