کراچی (وقائع نگار)سندھ بھر کے اسٹون کرشنگ پلانٹس میں قوانین پر عملدرآمد نہ کیے جانے کا انکشاف کے بعد سندھ ہائیکورٹ نے اسٹون کرشنگ پلانٹس کے پرمٹ منسوخ کردیے۔تفصیلات کے مطابق سندھ ہائیکورٹ سکھربینچ نے ماحول دشمن سرگرمی کیخلاف تفصیلی فیصلہ جاری کردیا ، جس میں سندھ بھرمیں اسٹون کرشنگ میں بڑے پیمانے پر بے ضابطگیاں سامنے آئیں اور 150سے زائد اسٹون کرشنگ پلانٹس میں قوانین پر عملدرآمد نہ کیے جانے کا انکشاف ہوا،تحریری فیصلہ میں کہا گیا کہ کرشنگ پلانٹس قومی شاہراہ کے ساتھ اور آبادی کیدرمیان قائم ہیں، کریشنگ سے اٹھنے والی دھول کو جذب کرنے کیلئے ڈسک سکرز موجود نہیں،عدالت نے خیرپورکرشنگ پلانٹ کا پرمٹ منسوخ کرکے مشینری 15 روز میں ہٹانے کا حکم دیتے ہوئے سندھ بھر کے اسٹون کرشنگ پلانٹس کے پرمٹ منسوخ کردیئے ،،عدالت نے محکمہ معدنی وسائل کوتمام اسٹون کرشنگ پلانٹس کی دوبارہ نیلامی کا حکم دیا اور کہا ماحولیات ایکٹ پر مکمل عمل تک کمپنیوں کولائسنس نہ دیا جائے، محکمہ معدنی وسائل اور روینیو ملکر کرشنگ کیلئے مختص اراضی کا تعین کریں۔
سندھ ہائیکورٹ نے صوبے بھر کے اسٹون کرشنگ پلانٹس کے پرمٹ منسوخ کردئیے
May 30, 2021