مارٹن گپٹل کراچی کنگز میں بابراعظم کے ساتھ بیٹنگ کے منتظر

ملتان (سپورٹس ڈیسک) نیوزی لینڈ کے سٹار اوپنر مارٹن گپٹل ابوظہبی میں پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 6 کے بقیہ میچز میں کراچی کنگز کے اوپنر بابراعظم کیساتھ کھیلنے کے خواہاں ہیں۔ مارٹن گپٹل کو دفاعی چیمپئن کراچی کنگز نے کچھ دن پہلے متبادل ڈرافٹ کے دوران اٹھایا تھا۔ مارٹن گپٹل کا کہنا تھا کہ میں پہلی بار پاکستان سپر لیگ کھیلوں گا اور میں دفاعی چیمپئن کراچی کنگز کے لئے میدان میں اترنے کے منتظر ہوں۔ مجھے محسوس ہوتا ہے کہ ہم پی ایس ایل ٹائٹل کا کامیابی سے دفاع کرنے والی پہلی ٹیم بن کر تاریخ رقم کرسکتے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن