مصباح الحق کیساتھ انمول یادوں  کو بڑھاتا رہوں گا: یونس خان

لاہور(سپورٹس رپورٹر )پاکستان کرکٹ ٹیم کے بیٹنگ کوچ یونس خان نے ہیڈ کوچ مصباح الحق کی سالگرہ پر خوبصورت پیغام چند تصاویر کیساتھ شیئر کیا ہے جسے مصباح الحق نے یادگار وِش قرار دیا ہے۔یونس خان نے مصابح الحق کو لکھا کہ ’ہمیشہ ایک ساتھ مل کر انمول یادوں کو فروغ دیتے رہیں گے۔ فیلڈ کی شراکت داری سے لے کر ڈریسنگ روم کی حکمت عملی تک بہترین یادیں ہیں۔یونس خان نے لکھا کہ آپ کے ساتھ مل کر کام کرنا ہمیشہ میرے لیے ایک خوشگوار یاد رہا ہے۔مصباح الحق نے ساتھی کی جانب سے اس خوبصورت سالگرہ کی مبارکباد کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ آپ کی وِش نے تو میرا دن بنادیا۔

ای پیپر دی نیشن