اسلام آباد( خبرنگار ) چیئرمین سی ڈی اے نے مارگلہ نیشنل پارکس میں فائر فائٹنگ آپریشنز کا معائنہ کیا موقع پر مختلف امدادی ٹیموں کی حوصلہ افزائی کی جو مشترکہ طور پر یہ کاروائیاں انجام دے رہی ہیں۔ ڈی جی ماحولیات ، اے ڈی سی جی اور ڈائریکٹر ماحولیات بھی موجود تھے۔تفصیلات کے مطابق چیئرمین سی ڈی اینے مارگلہ ہلز پر لگنے والی اگ پر قابو پانے اور امدادی سرگرمیوں کا معائنہ کیا،اس موقع پر انہوں نے آگ پر بروقت قابو پانے پر امدادی ٹیموں کی تعریف کی، انہوں نے کہا کہ قدرتی ماحول کو محفوظ رکھنا اولین ترجیح ہے .یہ ایک چیلنج ہے جس کو صرف سول سوسائٹی کی تنظیموں ، مقامی آبادی اور حکومت کی دیگر تمام تنظیموں کی مشترکہ کوششوں سے ہی قابو کیا جاسکتا ہے۔ انہوں نے چوبیس گھنٹے تک علاقے کی نگرانی کرنے اور سی ڈی اے کے شعبہ ماحولیات کو خصوصی ہدایات جاری کیں تاکہ گرم موسم کی وجہ سے پیش آنے والے کسی بھی آگ کے واقعات کی روک تھام کی جائے۔ انہوں کہا کہ پولیس ، واٹر بائوزر اور فائر فائٹنگ کے تمام سازوسامان دوبارہ اگ لگنے کی صورت میں فوری طور پر کارروائی شروع کرنے کے لئے آس پاس موجود رہیں۔چیئرمین سی ڈی اے نے اس طرح کے حادثات کی روک تھام کے لئے مقامی آبادی کو شامل کرنے اور مقامات کے بارے میں بروقت معلومات حاصل کرنے پر زور دیا۔