صادقِ آل محمدؐ نے تعلیماتِ محمدؐیہ سے دنیا کو روشناس کرایا، علامہ بشارت حسین امامی

May 30, 2021

راولپنڈی (جنرل رپورٹر) قرآنِ ناطقِ حضرت امام جعفر صادق علیہ السلام کی شہادت کے سلسلہ میںقائد ملتِ جعفریہ آغاسیدحامدعلی شاہ موسوی کے اعلان کے مطابق عشرہ صادق آل محمدکے سلسلہ میں ملک تمام چھوٹے بڑے شہروں اور قصبوںمیں مجالس عزا ہوئیں اور تابوت کے جلوس برآمد کیے گئے اس موقع پر وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں  علامہ سیدگفتارر صادقی مرحوم کے خانوادہ کے زیر اہتمام جامعہ مسجد و امام بارگاہ جعفریہ آئی نائن میں مجلسِ عزا سے علامہ بشارت حسین امامی نے خطاب کرتے ہوئے اسوہ ِامام جعفرصادق ؑ کی عملی پیروی کو دورِ حاضرہ کے مسائل و مشکلات کا بہترین حل قراردیا ۔انہوں نے کہا کہ صادقِ آل محمدؐ نے مشکل ترین دور میں علم کی شمع کو روشن کر کے تعلیماتِ محمدؐیہ سے دنیا کو روشناس کرایا اور شریعتِ محمدؐی کی عظمت اور حقانیت کوتسلیم کرایا ۔انہوں نے کہا کہ الہیٰ سلسلہ امامت کے چھٹے تاجدار امام جعفر صادق ؑ نے علوم و فنون کے میدان میں جو شاگرد پیدا کئے اُن میں آپ ؑکے شاگرد جابر بن حیان کے علوم پر مشرق و مغرب دونوں ناز کر رہے ہیں ۔

مزیدخبریں