فتح جنگ ( نامہ نگار)فتح جنگ کے شاہ پور ڈیم کے قریب ماہی گیروں کی جھگیوں میں آگ لگ گئی 18جھگیاں جل کر خاکستر بن گئیں ایک کشتی سمیت لاکھوں روپے کا ماہی گیری کا سامان بھی راکھ بن گیا ریسکیو نے آگ پر قابو پا لیا تاہم ایک خاتون سمیت تین افراد جھلس گئے تفصیلات کے مطابق فتح جنگ کے قریب شاہ پورڈیم پر قائم مچھیروں کی جھگیوں میں اچانک آگ بھڑک اٹھی آگ لگنے سے ماہی گیروں کی اٹھارہ کے لگ بھگ جھگیاں جل کر راکھ کا ڈھیر بن گئیں متاثرین میں محمد آصف،نور دین ،اسلم مختیار علی ،فردوس،صدام حسین،معروف علی ،محمد منیر ،فاروق ،عبدالمجید ،ریاض علی ،عظیم،عبدالمطلب ،شعیب اور صالح شامل ہیںریسکیو 1122کی ٹیم نے موقع پر جا کر آگ پا قابو پا لیاتاہم ماہی گیروں کی جھگیوں میں موجود سامان جس میں ایک کشتی ڈیزل انجن،مچھلیاں پکڑنے والے جال ،بستر کپڑے اور دیگر سامان جس کی مالیت لاکھوں روپے ہے بھی جل کر خاکستر ہو گیا ۔