لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کی کور ڈرائیو کے چرچے دنیا بھر میں ہیں، بابر اعظم کی اننگز چاہے مختصر ہو یا وہ پریشر میں کھیل رہے ہوں، شائقینِ کرکٹ کو ضرور ان کی دلکش کور ڈرائیو دیکھنے کا موقع مل جاتا ہے۔ ہر کوئی ان کی کور ڈرائیو کی ضرور تعریف کرنے پر مجبور ہوتا ہے۔ بابر اعظم نے بتایا کہ کور ڈرائیو میں بہتری لانے میں کتنے سال لگے۔بابر اعظم نے کہا کہ پریکٹس تو میں ہر چیز کی کرتا ہوں لیکن کور ڈرائیو میری نیچرل ہے اور اس کیساتھ میری فیورٹ شاٹ بھی ہے لیکن اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ نیچرل اور فیورٹ شاٹ پر میں نے محنت نہیں کی بلکہ اس پر تو میں نے زیادہ محنت کی ہے۔ اس کو شوق اور محنت سے بہتر بنایا ہے، مجھے کور ڈرائیو بہتر بنانے میں دس سال لگے ہیں، میں اب بھی اس کو پرفیکٹ کرنے کیلئے پریکٹس کرتا ہوں۔ انٹرنیشنل کرکٹ میں سب بائولرز بہترین ہوتے ہیں، وہ چھوڑتے نہیں ہیں بلکہ دو منٹ میں پکڑ لیتے ہیں اس کیلئے آپ کو ہر لمحہ متحرک رہنا پڑتا ہے اور اس کیلئے میں محنت بھی کرتا رہتا ہوں۔