اسلام آباد (نامہ نگار) پاکستان بھارت آبی تنازعات پر مذاکرات آج سے نئی دہلی میں ہوں گے۔پاکستانی وفد مذاکرات کیلئے بھارت پہنچ گیا۔ انڈس واٹر کمشنر سید مہر علی شاہ کی سربراہی میں پاکستان کا 5 رکنی وفد میں ڈی جی محکمہ موسمیات، محکمہ آبپاشی، نیسپاک اور وزارت خارجہ کا نمائندہ شامل ہے۔ انڈس واٹر کمشنر سید مہر علی شاہ نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ بھارت سے آنے والے دریاؤں میں سیلاب کی پیشگی اطلاع پر بات چیت ہوگی۔ اجلاس میں سالانہ رپورٹ فائنل کی جائے گی۔ دریائے چناب پر بھارت کے3 بڑے پراجیکٹ ہیں، جن پر پاکستان کو اعتراض ہے۔ کیرو پروجیکٹ پر کام شروع کیا ہے، ہمارے اعتراض پر بھارت رپورٹ پیش کرے گا۔
آبی تنازعات : نئی دہلی میں مذاکرات آج ، چناب پر بھارتی پراجیکٹس قابل اعتراض ، پاکستان
May 30, 2022