لاہور (کامرس رپورٹر) نان بائی ایسوسی ایشن نے روٹی اور نان مہنگے کرنے کا عندیہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ بیس کلو آٹے کا تھیلا 1400 روپے میں مل رہا ہے‘ حکومت روٹی کی قیمت میں کمی کیلئے سستا آٹا دے۔ نان بائی ایسوسی ایشن کے صدر آفتاب گل نے کہا ہے کہ ہم نے انتظامیہ کو روٹی و نان مہنگا کرنے کی درخواست دے دی ہے۔ لاہور میں روٹی دس سے بارہ روپے جبکہ نان 18 سے 20 روپے کا ہو جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ فائن میدے کی بوری 5900 کی بجائے 6700 کی مل رہی ہے اور بیس کلو آٹے کا تھیلا 1400 روپے کا مل رہا ہے۔ اگر حکومت روٹی کی قیمت میں کمی چاہتی ہے تو سستا آٹا دے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے ریٹ پرانے ہیں۔ روٹی کی قیمت کا جائزہ لینے کیلئے اجلاس بلا لیا‘ اب مزید انتظار نہیں کر سکتے۔ قیمت اگلے ہفتے بڑھا دیں گے۔
نرخ بڑھانے کی درخواست دے دی، روٹی 12‘ نان 20 کا ہو جائے گا: نانبائی ایسوسی ایشن
May 30, 2022