اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) پاکستان تحریک انصاف کے حقیقی آزادی مارچ کے شرکاء پر تشدد اور گرفتاریوں کا سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ نے نوٹس لے لیا، چیئرمین سینیٹر محسن عزیز نے 31 مئی کو قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کا اجلاس طلب کر لیا۔ سیکرٹری داخلہ، چیف سیکرٹری پنجاب اور آئی جی پنجاب کو طلب کر لیا گیا۔ ہوم سیکرٹری پنجاب، آئی جی اسلام آباد، ڈی آئی جی آپریشنز لاہور اور ڈی آئی جی آپریشنز اسلام آباد کو بھی نوٹس جاری کر دیئے گئے۔ چیف کمشنر اسلام آباد اور ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کو بھی طلب کر لیا۔ قائمہ کمیٹی کا اجلاس منگل کی صبح 11 بجے پارلیمنٹ کے کمیٹی روم نمبر 1میں منعقد ہو گا۔