لاہور (کامر س رپوٹر)ٹیکس دہندگان کی سہولت کیلئے فیڈرل بورڈ آف ریو نیو کے دفاتر آج اور کل رات گئے تک کھلے رہیں گے جبکہ متعلقہ مجاز بنک برانچز بھی کھلی رہیں گی۔فیڈرل بورڈ آف ریو نیو کے مراسلے کے مطابق ٹیکس دہندگان کی سہولت کیلئے تمام فیلڈ فارمشنز معمول کے مطابق کام کریں گے ،تمام ایل ٹی یوز، آر ٹی اوز،میڈیم ٹیکس پیئر یونٹس، کارپوریٹ ٹیکس آفسز سمیت تمام فیلڈ فارمشنزآج رات آٹھ بجے جبکہ کل رات دس بجے تک کھلے رہیں گے۔ مراسلہ میں کہا گیا ہے کہ فیلڈ فارمشنز ٹیکس دہندگان سے ٹیکس وصولیاں کرکے قومی خزانے میں جمع کرائیں گے۔ مجاز افسر ٹیکس وصولیاں بروقت قومی خزانے میں جمع کرانے کو یقینی بنانے کیلئے متعلقہ بنک افسروں سے بھی رابطے میں رہیں گے۔