کوئٹہ( این این آئی ) سنیئر صوبائی وزیر بلدیا ت سر دار محمد صالح بھوتانی نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات کا کامیاب انعقاد ہماری حکومت کی عوامی کامیابی ہے، حکومت بلوچستان اختیارات کی نچلی سطح پر منتقلی پر یقین رکھتی ہے۔ انہوں نے کہاکہ ہماری کوشش ہے کہ عوام کے مسائل دہلیز پر حل ہوںعوام کا جوش و خروش قابل دید ہے، انہوں نے کہاکہ بحالی امن سے متعلق صوبائی حکومت کے موثر اقدمات کے باعث انتخابی علاقوں میں مجموعی طور پر صورتحال اطمینان بخش رہی، انہوں نے کہاکہ محکمہ کے افسران اور عملے کا بھی شکریہ ادا کرتا ہوں۔
بلدیاتی انتخابات کا کامیاب انعقاد حکومتی کامیابی ہے: صالح بھوتانی
May 30, 2022