دھاندلی زدہ انتخابات مستر د کرتے ہیں:افغان قومی مومنٹ

May 30, 2022

کوئٹہ ( آن لائن ) افغان قومی مومنٹ نے کہاہے کہ گزشتہ روز  قلعہ عبداللہ میں بلدیاتی انتخابات میں ایک قوم پرست پارٹی کی طرف سے دھاندلی ٹھپہ مافیا کے ذریعے عوام کو دست و گریبان کرنے کے واقعہ پر شدید غم غصے کا اظہار کرتے ہوئے دھاندلی زدہ انتخابات کو مستر دکرتے ہوئے کہا ہے کہ سیاسی تنگ نظر مفاد پرست مختلف قبیلوں کے درمیان تنازع کے خاتمے میں سب سے بڑی رکاوٹ ہیں۔ ہمارے سیاسی منشور میں تمام اقوام کو برابری کی حیثیت حاصل ہے معمولی تنازعات کو قومی و قبائلی رنگ دینا تباہی کا سبب بنے گا امن پسندی کو کمزوری کا نام دینا احمقانہ سوچ کی عکاسی ہے ۔

مزیدخبریں