گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی) نواحی علاقہ جسو سرائے میں دو ماہ قبل ایلیٹ فورس کے اہلکارسفیر عباس نے ساتھیوںبابر منیر،وغیرہ کے ہمراہ اپنے دوست تنویر اکرم کو گھر دھوکے سے گھر بلا کر فائرنگ کر کے قتل کر دیا جس کا مقدمہ تھانہ کڑیانوالہ میں مقتول کے بہنوئی خالد محمود کی مدعیت میں بابر منیر سفیر عباس کے خلاف درج کیا گیا،دوران انکوائری ملزم سفیر عباس نے انکشاف کیا کہ وقوعہ میں اویس،علی حسن،بابر رشید،معظم،وغیرہ بھی شامل تھے جو تنویر اکرم کو موت کے گھاٹ اتار کر فرار ہو گے، گذشتہ روز مدعی مقدمہ خالد محمود کی درخواست تفتیش تبدیلی پر آر پی او گوجرانوالہ نے دونوں فریقین اور تفتیشی افسر کو ریکارڈ سمیت طلب کر لیا مدعی مقدمہ نے بتایا کہ ملزم نہائت بااثر ہیں تفتیشی افسر سرفراز رانجھا اور انسپکٹر لیاقت سازباز کرکے ملزموں کو بیگناہ ثابت کرنا چاہتے ہیں۔ملزم سفیر عباس جو کہ ایلیٹ فورس میں ملازم ہے تفتیش پر اثر انداز ہونے کی کوشش کررہاہے،ملزمان منصوبہ بندی سے کیے گے قتل کو حادثہ کا رنگ دیکر اپنا جرم چھپانے کی کوشش کر رہے ہیں،درخواست گزار نے آر پی او گوجرانوالہ سے اپیل کی ہے کہ اسے مقامی پولیس سے انصاف کی توقع نہیں اس لیے مقدمہ کی تفتیش تبدیل کرتے ہوئے کسی ایماندار افسر سے انکوائری کرائی جائے اور ہمیں انصاف فراہم کیا جائے ۔
ایلیٹ فورس اہلکار نے ساتھیوں سے ملکر دوست کو مارڈالا ،تفتیش پر اثر انداز
May 30, 2022