نئے معاوضوں کا نوٹیفکیشن کالعدم ،بورڈ خبروں کی وضاحت کرے:خالد مسعود

May 30, 2022

گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)اساتذہ تنظیموں کی قیادت جن میں صاحبزادہ خالد مسعود چشتی  ضلعی صدر ایس ای ایس، محمد شاہد گوندل رہنما اتحاد اساتذہ، رانا محمد شاذب خاں صدر انجمن اساتذہ پاکستان ضلع گوجرانوالہ، محمد افضل ہنجرا رہنما ہیڈ ماسٹر ایسوسی ایشن گوجرانوالہ ،علی حماد ،اطہر نذیر نے مشترکہ اعلامیے میں کہا کہ بورڈ کی طرف سے نئے معاوضوں کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دینے کی افواہیں گردش کررہی ہیں۔ جس سے اساتذہ میں انتہائی تشویش پائی جارہی ہے۔ اس شدید گرمی اور طوفانی مہنگائی کے باوجود اساتذہ گوجرانوالہ بورڈ کی ذمہ داریاں جن امتحانات، پیپر چیکنگ، پریکٹیکل وغیرہ وغیرہ انتہائی جانفشانی سے ادا کررہے ہیں۔پٹرول میں اضافہ ہونے سے سفری اخراجات اور اشیا خوردونوش میں خاطر خواہ اضافہ ہوا۔معاوضے میں اضافہ کرنے کا فیصلہ واپس لینے سے انتہائی اضطراب اور بے چینی پھیل گئی ہے۔چئیرمین بورڈگوجرانوالہ سے گزارش ہے کہ اس کا نوٹس لیں اور ایک نوٹیفکیشن جاری کرکے اساتذہ میں بائی جانے والی بے چینی کا ازالہ کیا جائے ورنہ اساتذہ نہم و انٹر امتحانات کا بائیکاٹ کرنے پر مجبور ہونگے۔

مزیدخبریں