علی پورچٹھہ(نامہ نگار ) تعلیم، صحت، ذرائع آمدورفت اور دیگر مسائل پر گہری نظر ہے اور انکے حل کیلئے پر عزم ہیں ان خیالات کا اظہار ممبر صوبائی اسمبلی عادل بخش چٹھہ نے مسلم لیگ آفس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ علی پور چٹھہ کو تحصیل کا درجہ دلانے کیلئے ہمیشہ سرگرم رہا ہوں اور اس سلسلہ میں پنجاب اسمبلی میں ایک قرارداد جمع کرائی ہوئی ہے۔ علاقہ کی عوام کو ان کا جائز حق دلانے کیلئے اقدامات جاری رہیں گے وزیر آباد کوٹ ہرا روڈ تیسرے فیز پر آئندہ چند روز تک کام شروع کر دیا جائے گا آر ایچ سی علی پور چٹھہ کو اپ گریڈ اور سہولیات کی فراہمی کیلئے رواں ہفتے ڈپٹی کمشنر سائرہ عمر سے ملاقات کریں گے جبکہ منچھر چٹھہ ریلوے پھاٹک کی تنصیب کے سلسلہ میں وفاقی وزیر ریلوے سے ملاقات میں صورتحال سے آگاہ کروں گا اس موقعہ پر مسلم لیگ کے سٹی صدر رانا رضوان اختر یوتھ ونگ کے نائب صدر جوہرعباس بٹ اور دیگر بھی موجود تھے ۔