پیٹرول اور ڈالر کی قیمتوں میں اضافہ کنسٹرکشن انڈسٹری کو نقصان پہنچا رہا ہے:سیف اللہ گھمن

May 30, 2022

گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)گورنمنٹ کنٹریکٹر ایسوسی ایشن کے صدر سیف اللہ گھمن اورجنرل سیکرٹری حاجی شاہد منصور مارتھ نے کہا ہے کہ پیٹرول اور ڈالر کی قیمتوں میںآئے روز آضافہ ہونے سے کنسٹرکشن انڈسٹری کو شدید نقصان پہنچا رہا ہے گزشتہ روز ہائی وے میں 576ملین کاجو ٹینڈراسد اینڈ کو کو آلاٹ ہوا ہے اس کا تخمینہ لاگت بھی پرانے ریٹس پر تیار کیا گیا ہے انہوں نے کہا کہ سیکرٹری سی این ڈبلیو ، چیف انجینئر ہائی وے سے فوری مطالبہ کرتے ہیں کہ ترقیاتی منصوبوں کے تخمینہ لاگت بناتے وقت موجود ہ ریٹس کو مد نظر رکھا جائے تاکہ کنٹریکٹر زکومالی نقصا ن نہ ہو انہوں نے مزید کہا کہ 576ملین کا جو ٹینڈر اسد اینڈ کو کو جاری ہوا ہے اس میں ہائی وے کے قوانین کے مطابق کمپٹیشن ہوا ۔

مزیدخبریں