شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت) تحریک انصاف کے سینئر رہنما مرکزی انجمن تاجران کے چیئرمین و امیدوار پی پی 140الحاج ملک اسلم بلوچ نے شیخوپورہ کے ضمنی انتخاب میںحصہ لینے کا اعلان کردیا ہے اور کہا ہے کہ اس سلسلہ میں پارٹی قیادت کو باقاعدہ درخواست دی جارہی ہے یہ فیصلہ تاجر تنظیموں اور پارٹی کارکنوں کی خواہش پر کیا گیا ہے اگر پارٹی قیادت نے انہیں ٹکٹ دیا تو بھرپور طریقے سے الیکشن لڑیں گے اب سیاست میں لوٹوں اور نوٹوں کی سیاست کرنے والوں کی کوئی گنجائش نہیں ہے اب عوام عمران خان کی نظریاتی سیاست کو کامیاب بنانے کیلئے کردار ادا کریں گے ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے غلام نبی ورک ، شیخ نذیر احمد،عثمان اسلم بلوچ، سمیع اللہ بلوچ، خاور بلوچ کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے کیا، الحاج ملک اسلم بلوچ نے کہا کہ آج ملک میں غریب عوام کا کوئی پرسان حال نہیں ، غریب عوام دو وقت کی روٹی سے محروم ہیں۔