جھبراں (نامہ نگار) مسلم لیگ (ن) شعبہ خواتین کی ضلعی رہنما میڈم عفت نعیم نے کہا ہے کہ گزشتہ ساڑھے تین سالوں میں پی ٹی آئی کی حکومت عوام کو سوائے دشواریوں اور مسائل کے کچھ نہ دے سکی جس کے مقابلے میں موجودہ حکومت قومی ترقی و عوامی خوشحالی کی خاطر سرگرم عمل ہے اور اٹھائے گئے حکومتی اقداما ت موثر و سود مند ثابت ہورہے ہیں جس پر غریب عوام خوش ہیں، اپنے ایک بیان میں میڈم عفت نعیم نے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات میں اضافہ حکومت نے کسی خواہش کے تحت نہیں کیا بلکہ پی ٹی آئی کی سابق حکومت کے کئے گئے بیرونی معاہدو ں کی وجہ سے کرنا پڑا۔